سعودی عرب کا عمرہ کےلیے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کااعلان
سعودی حکومت نے 18اکتوبر سے عمرے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے،دو لاکھ سے زائد مقامی معتمرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ غیر ملکی عمرہ زائرین یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے
نجی چینل بول نیوز کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 18اکتوبر سے عمرے کے لیے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے 18 اکتوبر سے ڈھائی لاکھ تک عازمین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ تمام عازمین سعودی شہری یا وہاں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن ہوں گے جبکہ غیر ملکی عمرہ زائرین یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔سعودی حکومت نے چار اکتوبر کے بعد عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اٹھانے کی اجازت دے دی تھی جس میں صرف چھ ہزار مقامی معتمرین عمرہ ادا کرسکتے تھے۔سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ معتمرین کے علاوہ چھ لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے کے لیے مسجد نبویﷺ میں روضہ مبارک کے علاوہ مسجد نبویﷺ کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔
سعودی حکومت کی جانب سے جلد ہی ان ممالک کی فہرست جاری کی جائے گی جن ممالک کے شہریوں کو یکم نومبر سے عمرے کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے کہ سعودی حکام نے پہلے مرحلے کے تحت صرف 6000تک عازمین کوروزانہ عمرے کی غرض سے مسجد الحرام میں آنے کی اجازت دی ہے۔انھیں مزید چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اورہر ایک گروپ پر تین گھنٹے میں عمرے کے تمام مناسک طوافِ کعبہ اور سعی مکمل کرنے کی پابندی عاید کی گئی ہےتاہم عازمین کو کعبۃ اللہ کو چھونے اور حجرِاسود کو عملی بوسہ دینے کی اجازت نہیں وہ ہاتھوں کو اشارے سے یہ عمل کرسکتے ہیں۔
0 Comments