مولانا فضل الرحمٰن ایک تحریک کا نام ہے،عمر توحیدی
ولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمرتوحیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن فقط ایک شخص کا نہیں تحریک نام ہےاور اگر اس تحریک کا راستہ اوچھے ہتھکنڈوں سے روکا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ سیلاب سب قوتوں کو بہا کر لے جائے گا , مولانا فضل الرحمن کا مقام اس سے کہیں بلند ہے کہ وہ سیاسی یتیموں کی بیان بازیوں میں الجھیں،مولانا فضل الرحمن کی سیاسی جد وجہد چار عشروں پر محیط ہےاور اس کے ڈانڈے شیخ الہند کی سامراج دشمن جدوجہد سے ملتے ہیں ان کی ٹکر کا زیرک اور مدبر سیاست دان اس وقت ایشیا بھر میں موجود نہیں ،وہ عالمی تغیرات اور ان کے پس پردہ سازشوں سے پوری آگہی رکھتے ہیں اور اس وقت ملک کے معروضی حالات پر سب سے توانا آواز مولانا فضل الرحمنکی ہے، اس لئے وہ چاروں اکائیوں کے اتحاد کی علامت کے طور پر سامنے آئے ہیں، عمر توحیدی نے کہا کہ مولانا کے خلاف کھیل طاغوتی قوتوں کی ایما پر کھیلا جا رہا ہے جو ان کی عالم اسلام میں آئے روز کی مقبولیت اور پاکستان میں تابناک سیاسی جدوجہد سے خوفزدہ ہیں،نیب کی جانب سےحالیہ بیان اسی مہم جوہی کا حصہ ہے،
0 Comments