مولانا فضل الرحمن کے لہجے میں سختی اور نیب کے نوٹس کی بازگشت


مولانا فضل الرحمن کے لہجے میں سختی اور نیب کے نوٹس کی بازگشت

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جس شدت سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں اس طرح حزب اختلاف کے قائدین کی جانب سے بیانات میں بھی تیزی آئی ہے،مولانا فضل الرحمن کا بھی ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سیدھے ہو جاؤ کیونکہ ہم تو سیدھے ہیں نہیں تو افغانستان میں جو حشر امریکہ کا ہوا ہے وہ حشر یہاں تمہارا ہوگا،اس ویڈیو کلپ میں انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو مخاطب کر کے کہہ رہے ہیں تاہم سیاسی مبصرین ان کے اس بیان کو انتہائی سخت موقف قرار دے رہے ہیں،ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر ہے کہ جیسے مولانا فضل الرحمن کے لب و لہجے میں سختی اس نوٹس کی خبروں کے بعد ہی آئی ہے،مبصرین کا بھی یہ کہنا ہے کہ نیب کے ایک مبینہ نوٹس کی بازگشت کے بعد ہی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جس طرح کھل کر میدان میں آئے ہیں اس طرح کا رویہ پہلے کم ہی دیکھنے کو ملا ہے،اگرچہ مولانا فضل الرحمن موجودہ اس حکومت کے قیام سے ہی اس کے بڑے ناقدین میں شامل ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس حکومت کو ’لانے والے کوئی اور ہیں اور یہ کہ یہ سب بیرونی ایجنڈا ہے،



Post a Comment

0 Comments