شہباز شریف کی گرفتاری پر مریم نواز کا رد عمل

مریم نواز کی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس: اگر اس ملک میں انصاف ہے تو گرفتار شہباز شریف کو نہیں عاصم باجوہ کو ہونا چاہیے


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر اس ملک میں ذرا سا بھی قانون اور انصاف ہے تو گرفتاری شہباز شریف کی نہیں، عاصم سلیم باجوہ کی ہونی چاہیے تھی۔وہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کر رہی تھیں،

انھوں نے کہا کہ ’99 کمپنیاں شہباز شریف کی نہیں نکلیں، یہ سینکڑوں فرینچائز ان کی نہیں ہیں، بلکہ عاصم سلیم باجوہ کی نکلی ہیں نیب اس معاملے میں کیوں خاموش ہے؟یاد رہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں اپنی ایک خبر میں باجوہ خاندان کے مالی مفادات کے بارے میں الزامات عائد کیے تھے۔ لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عاصم باجوہ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ہونے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے سربراہ بھی ہیں اور انھوں نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی اور تفصیلی پریس ریلیز میں خود پر لگائے گئے الزامات کا تفصیلی جواب دیا تھا،

مریم نواز نے نیب کے کردار کوجانبدارقرار دیتے ہوئے کہا کہنیب پشاور بی آر ٹی، نہ ان بسوں میں لگنے والی آگ نظر آتی ہے نہ بلین ٹری سونامی نظر آتا اور نہ ان کو بڑے بڑے وزرا کی کرپشن نظر آتی ہے؟انھوں نے کہا کہ "کبھی مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجا جاتا ہے تو کبھی شہباز شریف کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہے کسی میں اتنی ہمت کے عاصم سلیم باجوہ کو نوٹس بھیجے،

 


Post a Comment

0 Comments