جمعیت علما ء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں ہونا چاہیے مسلمان یا کسی کی بھی دل آزاری جرم ہونی چاہیے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانسیسی صدرکی بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی عوام سے اپیل ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور تاجر حضرات فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ کیے گے معاہدوں کو منسوخ کر دیں وہ جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے امراء ونظماء سے گفتگو کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جو حالات چل رہے ہیں ان کا تقاضاہے کہ شفاف انتخابات فوری کرائے جائیں، ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے عام آدمی گھر میں بے بس ہو کر بیٹھ گیا ہے عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن نا اہل اور مسلط شدہ سلیکٹڈ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں…
0 Comments