آج ساری دنیا کے نشانے پہ ہم ہیں اور یہ جنگ ان شاءاللہ ہم جیتیں گے،مولانا فضل الرحمن صاحب

 ‏آپ اسلام کیلئے فکرمند ہیں میں کہتاہوں ہم آزادہی نہیں جب تک ہم حقیقی طور آزاد نہیں ہونگےبین الاقوامی تسلط ختم نہیں ہوگا ہم اپنی منزل کونہیں پہنچ سکتے،


انسان کااولین حق حریت کاہےکوئی حریت کی قدر وقیمت جانےیا نہ جانےمجھے اور آپ کوتو جاننی چاہئےجو ہمارےاکابر کےجہاد آزادی سےہمیں ملی ہے۔

‏مہینہ پہلےقانون سازی کی گئی اس پر باقاعدہ لکھاگیا یہ فٹیف کےکہنےپر کررہے ہیں ہماری پارلیمنٹ کی خودمختاری اور برتری کہاں گئی؟

اب اگر اقوام متحدہ ختم نبوت ناموس رسالت کےخلاف قرارداد لےآئے توانہوں نے ایسی قانون سازی سےپاکستان کو پابند کر دیا ہےکہ وہ اپنے آئین کوختم کرکےاس پر عمل کرے۔

‏آج ساری دنیا کے نشانے پہ ہم ہیں اور یہ جنگ ان شاءاللہ ہم جیتیں گے انگریز نےبھی سوچاتھا کہ یہ مُلا ترنوالہ ہے لیکن اس کیلئے بھی لوہے کا چنا ثابت ہوا اور آج مغرب کیلئے لوہے کے چنے ثابت ہوں گے،

مدرسے کواگر ٹیڑھی آنکھ سےکوئی دیکھتا ہے توہم ان سےلڑیں گے،

‎#تذکرہ_اسلاف_کانفرنس_اسلام_آباد

Post a Comment

0 Comments